ایوب پارک میں شہدائے اے پی ایس کی برسی کے موقع پر خصوصی تقریب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو تیسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایوب نیشنل پارک میں شہدائے سانحہ اے پی ایس کی یادگار پر آرمی ہیری ٹیج فائونڈیشن کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمسن طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیری ٹیج فائونڈیشن بریگیڈئر (ر) زمان نصراللہ خان نیازی نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑہائی تقریب میں شریک کمسن طلبہ و طالبات نے اے پی ایس پشاور کے شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی اٹھا کھی تھیں اور یادگارشہداء کوسیلیوٹ کیاعام شہری بھی بڑی تعداد میںسانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے یادگار پر پہنچ گئے سانحہ پشاور کا غم تقریب میں ہر چہرے پر نمایاں رہاتقریب کے اختتام پر کمسن طلبہ و طالبات نے ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیری ٹیج فائونڈیشن کے ہمراہ یادر شہداء پر گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔