امت مسلمہ فلسطین کو قبلہ اول تسلیم کرتی ہے،وقار حسین ڈار
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)امت مسلمہ فلسطین کو قبلہ اول تسلیم کرتی ہے،مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکہ کے منافقانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی 77وقارحسین ڈار نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کیخلاف منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یلی شاہ خالد کالونی سے شروع ہوئی اور ایئر پورٹ کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، وقار حسین ڈارنے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کو قبلہ اول تسلیم کرتی ہے۔اور اسکی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔امریکہ کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ محض ایک اعلان سے اسرائیل کے وجود کو مسلمانوں سے تسلیم کرا لے گا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا فیصلہ فورا واپس لیں۔اس موقع پر مولاناضیاء بخاری،مولانا ادریس،چیئرمین چوہدری تنویر صدیق ،سابق کونسلر طارق قریشی اور عمران نذیر نے بھی خطاب کیا۔