رواں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 4 بنچ تشکیل

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے تشکیل کردہ 4 بینچ (آج) شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کرینگے۔ ان میں تین ریگولر اور ایک خصوصی بنچ شامل ہے۔ پہلا بنچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سید پر مشتمل ہوگا ۔