راولپنڈی: بس نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو کچل دیا‘ دو بچیاں جاں بحق ‘ میجر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی میں بس نے ایک ہی خاندان کے 5افراد اور ایک میجر کو کچل دیا۔ دو بچیاں اس حادثے میں جاں بحق ہو گیئں۔ والدین سمیت ایک بچی شدید زخمی ہوئی جبکہ میجر طارق کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 8سے 12سال تھیں جبکہ والدین اور ایک بچی شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ یہ خاندان پشاور سے ایک مریض کی عیادت کےلئے راولپنڈی آیا تھا۔