دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.05فیصد اضافہ

اسلام آباد (آن لائن) رواں ماہ کے دوسرے اختتام ہفتہ پرکم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں دسمبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی، انڈے، گندم ،کیلے ،مٹن ،بیف، ادرک، ایل پی جی اور مسور کی دال سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، پیاز ،آلو ،چینی ،دال مونگ اور گڑ سمیت دس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ 26 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔