حکومتی اتحادیوں کے واویلا سے لگتا ہے انہیں نواز شریف فوبیا ہو گیا: مشاہد اللہ

اسلام آباد ( اے این این) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کو نوازشریف فوبیا ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کی ساکھ گرانے کےلئے کبھی جنوبی پنجاب مخالف ہونے کا جھوٹا واویلا کیا جا رہا ہے توکہیں پنجاب میں شہبازشریف کی حکومت کو کرپشن کے ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ وزیراعظم کا کہناکہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کا مطلب ہے انہیں پورا اطمینان ہے کہ بیڈگورننس اور کرپشن میں کوئی کسر نہیں اٹھائے جا رہی ۔انہوں نے کہاکہ بہترین کارکردگی کے دعویدار وزیراعظم اپنے آڈیٹرجنرل کا اعتراف پورا پڑھ لیں۔