اٹھارویں ترمیم کیخلاف بیان، گورنر پنجاب کا اے این پی سے معافی کیلئے رابطہ

اسلام آباد (آئی اےن پی) عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے گورنر پنجاب لطےف کھوسہ کا 18وےں ترمےم کے خلاف بےان دینے پر معافی کیلئے رابطہ ہوا ہے، گورنر نے اے اےن پی کے سینیٹر زاہد خان سے رابطہ کرکے اپنے خلاف تحرےک استحقاق اور تحریک التوا واپس لےنے کی درخواست کی جس پر زاہد خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ےقےن دہانی نہیں کرا سکتے، پارٹی قیادت کو آگاہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق زاہد خان نے گورنر کو کہا ہے کہ وہ اپنے بےان کی تردےد کرےں۔ ذرائع نے بتاےاکہ گورنر نے کہا کہ انہوں نے 18وےںترمےم کے خلاف کسی قسم کا کوئی بےان نہےں دےا۔ مےڈےا نے ان کی بات کو غلط انداز مےں پےش کےا ہے جس پر مےں معذرت خواہ ہوں جس پر زاہد خان نے کہا کہ معذرت سے پارٹی قیادت کو آگاہ کرینگے جس کے بعد جمع کرائی گئیں تحاریک واپس لی جائیں گی۔