بھارت چین مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دلوانے کی کوشش

اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی قیادت سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ وزیراعظم وین جیا باﺅ کے دورے کے بعد چین بھارت مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور پاکستان میں دوسری تنظیموں کے خلاف مذمت کے الفاظ شامل کئے جائیں لیکن ابھی تک بھارت کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی لیڈر کوشش کر رہے ہیں کہ چین کو قائل کریں کہ وہ ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے لیکن ابھی تک اُنہیں اس مقصد میں کامیابی نہیں ملی۔ بھارت بھی کوشش کر رہا ہے کہ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کو بھارت کا حصہ یا کم سے کم اُسے تبت جیسا مسئلہ قرار دے لیکن بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم اس بات سے بھی اتفاق نہیں کریں گے کیونکہ وہ پاکستان کو ناراض نہیں کر سکتے۔
کوشش ناکام