وزیراعظم گیلانی کل قوم سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اتوار کو قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو آئینی و سیاسی بحران کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ اس بات کا امکان ہے کہ وہ ججوں کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے واپس لئے جانے کی خبر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔