ججز بحالی نوٹیفکیشن کی منسوخی کی افواہوں کی تحقیقات کی جائیگی: فوزیہ وہاب

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ ججز کی نوٹیفکیشن بحالی کی منسوخی کی افواہوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم اس بات کی اجازت دے سکتے ہیں کہ چند لوگ پورے ملک کو اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ نوٹیفکیشن کی واپسی کے حوالے سے حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔