الیکشن کمشن سے مل کر ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کرینگے : ایچ ای سی

اسلام آباد (نامہ نگار) ہائیر ایجوکیشن کمشن نے کہا ہے ایچ ای سی نے اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل روکے جانے اور ڈگریاں واپس الیکشن کمیشں کو بھجوانے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا کام مکمل کرے گا۔ جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کمشں نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمشں نے نہ تو اراکین پارلیمنٹ کی تصدیق سے رہ جانے والی ڈگریاں واپس الیکشن کمشن کو بھجوائی ہیں اور نہ ہی یہ عمل روکا گیا ہے اس بارے میں چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرے گا۔