کراچی میں شہریوں کے قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا: انسانی حقوق کمشن

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہریوں کے قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو ایچ آر سی پی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کے مطابق اس برس جون کے اختتام تک کراچی میں تشدد کے واقعات میں 1726 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسی عرصے کے دوران پچھلے سال 1215 لوگ مارے گئے تھے۔ تنظیم کہتی ہے کہ ہر ماہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود تشدد کو روکنا اب بھی بظاہر متعلقہ حکام کی ترجیح نہیں ہے۔