وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ سمیت کسی بااثر شخصیت کی گاڑی کا چالان کاٹتے وقت کسی دباو میں نہ آیا جائے: چودھری نثار کی ٹریفک پولیس اسلام آباد کو ہدایت

وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ سمیت کسی بااثر شخصیت کی گاڑی کا چالان کاٹتے وقت کسی دباو میں نہ آیا جائے: چودھری نثار کی ٹریفک پولیس اسلام آباد کو ہدایت

اسلام آباد (وقت نیوز + آن لائن) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف وزریوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لینے کے احکاما ت جاری کئے ہیں اور وفاقی وزراءسمیت اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھی قوانین کی خلاف وزری پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہدایات میں وزیر داخلہ نے مزید کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں اگر کوئی وفاقی وزیر، رکن پارلیمنٹ، بااثر شخصیت کی بھی گاڑی ملوث ہو تو اس کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔