وزیراعظم نے قومی انسداددہشتگردی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کو دےدیا

وزیراعظم نے قومی انسداددہشتگردی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کو دےدیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (این اے سی ٹی اے) کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کو دے دیا ہے۔ پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (این اے سی ٹی اے) کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہوگا تاہم اس کی پیشہ وارانہ/ آپریشنل سرگرمیوں کے حوالے سے اتھارٹی وزیراعظم کو ہی جوابدہ ہوگی جیسا کہ ایکٹ میں درج ہے۔