عدالتیں تیزی سے مقدمات کا خاتمہ چاہتی ہیں وکلا کی عدم پیشی پر التوا دینا پڑتا ہے: جسٹس افتخار

عدالتیں تیزی سے مقدمات کا خاتمہ چاہتی ہیں وکلا کی عدم پیشی پر التوا دینا پڑتا ہے: جسٹس افتخار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں وکیل کی عدم پیشی عدالت کا شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا عدالتیں تیزی سے مقدمات کا خاتمہ چاہتی ہیں مگر وکلا کی عدم پیشی کے باعث کیسز میں التوا دینا پڑتا ہے۔ عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے لگی تو مدعی مقدمہ شائستہ کیانی کی استدعا پر مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔