صدر نے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے خلاف ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے دی

صدر نے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے خلاف ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر نے عام اور ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے دی۔ ترجمان نے ایوان صدر کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل چاروں ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہیں صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کی منظوری دی ٹربیونلز کی تعداد 9 ہ گئی جو لاہور، ملتان، راولپنڈی، سندھ، خیبرپی کے اور بلوچستان میں قائم ہو گی۔