صدر زرداری کی خواتین فوجی ٹروپرز کو مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے پاکستانی خواتین تربیت اور مواقع ملنے پر کسی سے کم نہیں۔ صدر نے پیرا ٹروپنگ کورس میں کامیاب فوجی خواتین دستے کو مبارکباد دی۔ صدر نے کہا پاکستانی خواتین کی کامیابی ان کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔