سرکاری ملازمین پر بغیر اجازت بیرونی اداروں میں ملازمت کیلئے رابطے پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی این پی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین پر بغیر اجازت بیرونی اداروں میں ملازمت کے لئے رابطے پر پابندی عائد کردی۔ پیرکو نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین پر بیرون ملک ملازمت کے لئے این او سی لینا لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر اجازت بیرونی اداروں میں ملازمت کے لئے رابطے پر پابندی عائد کردی۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو خود رابطہ کرنے یا کسی بیرونی ادارے کی طرف سے آفر ہونے کی صورت میں بھی این او سی لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔