ایبٹ آباد کمشن رپورٹ، سینٹ قائمہ کمیٹی کا ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد(ثناءنیوز)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار میں کل (بدھ کو) پاکستان میں امریکی کارروائی اور اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ پر بحث سے متعلق ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا کمیٹی نے رپورٹ پر سیر حاصل بحث کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے بند کمرے کے اجلاس میں حکومت کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں سینٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور گلگت بلتستان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ افشا ہونے کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا رپورٹ کا سامنے آنا خوش آئند ہے کمیٹی کے ان ہاﺅس اجلاس میں رپورٹ پر تفصیل سے بحث کی جائیگی بعد ازاں پریس کانفرنس میں سفارشات کا اعلان کیا جائیگا انہو ںنے کہا پہلے مرحلے میں کمیٹی کے ارکان ان ہاﺅس اجلاس میں اس پر بحث کریں گے اس لیے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو نہیں بلوایا گیا انہوں نے کہا کمیٹی باضابطہ طور پر حکومت سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ فراہم کرنے کا تقاضا کریگی اس رپورٹ کے ساتھ حمود الرحمان کمشن کی رپورٹ جیسا حشر نہیں ہونا چاہیے اور باقاعدہ طورپر حکومت پاکستان کو اسے شائع کردینا چاہیے ۔