چٹھہ کا رابطہ، جمالی اور مجید ملک نے ہم خیال گروپ میں شرکت سے انکار کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی+ مانیٹرنگ نیوز) مسلم لیگ (ق) ہم خیال گروپ کے مرکزی رہنما حامد ناصر چٹھہ نے سینئر مسلم لیگی رہنما سابق وزیراعظم سید ظفر اللہ خان جمالی اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ہم خیال گروپ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ جبکہ ہم خیال گروپ کے ایم این اے ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ نئی جنرل کونسل انتخابات کے بغیر نہیں بن سکتی۔ پٹیشن چیف الیکشن کمشن کے پاس موجود ہے۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے مجھے اور چودھری شجاعت کو بلایا ہے۔ ہم صرف قانونی راستہ ہی اختیار کریں گے۔ پارٹی معاملات کے بارے میں ہماری پوزیشن بڑی واضح ہے۔