بینظیر قتل کیس: اقوام متحدہ کا 3 رکنی کمشن آج سے تحقیقات شروع کریگا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ کا 3 رکنی کمشن آج سے شروع کرے گا۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمشن کے سربراہ ہیرالڈو مونوز آج (جمعرات کی) صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔
جبکہ کمشن کا ایک رکن گزشتہ روز پاکستان پہنچ گیا ۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم قتل کی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کمشن اپنے دورہ کے دوران تین روز قیام کرے گا اور اس دوران وہ جائے وقوعہ کا جائزہ لینے سمیت کمشن کو وزارت داخلہ میں اس کیس میں اب تک کی تحقیقات بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کمشن کی صدر آصف زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ کمشن