ایف بی آر گر یڈ 20 کے 3 افسروں کی خدمات وزارت قانون کے سپرد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 کے تین افسروں کی خدمات وزارت قانون کے سپرد کردیں۔ ان افسروں کو کسٹمز اپیل ٹربیونلز میں بطور ممبر تعینات کیا جائیگا۔ ان افسروں میں قربان علی خان، سعود عمران احمد اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔ گریڈ 21 کے افسر محمد ناظم سلیم 14 اپریل اور گریڈ 20 کے افسر اخلاق خٹک مدت ملازمت پورے کرکے اپریل 2018 میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔