عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کامشن جاری رکھیں گے،مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول پر منعقدہ عظیم الشان تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررّین کاکہناتھاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کامشن جاری رکھیں گے،مذہبی معاملات میںکوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنائے، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے اورجو لوگ عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارنے کی سازش میں ملوث ہیں انہیں قرارواقعی سزا دی جائے،ختم نبوت سے غداری کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، آنے والا دور درود والوں کا ہے، آئندہ عام انتخابات اسلام اورپاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،ان خیالات کااظہارعلامہ طاہراقبال چشتی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ عزیزالدین کوکب، پیرقاسم سیفی،علامہ شبیرحسین ہاشمی،علامہ وسیم عباسی،سیدمظہرحسین شاہ گیلانی، قاری رضوان رضوی، علامہ قاسم موہڑوی،علامہ نسیم صدیقی، حاجی طارق محمود قادری ودیگرنے سنی تحریک کے زیراہتمام مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول پر منعقدہ عظیم الشان تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررّین کاکہناتھاکہ قصور میں معصوم بچی کے قتل کے روح فرسا واقعہ سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،زینب کے سفاک قاتل کو سرعام پھانسی پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنایا جائے،قصور میں بھینہتے مظاہرین کو سیدھی گولیاںمار کر شہیدکرنے کے مذموم واقعے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدارانہ عدالتی کمیشن بنایا جائے،کانفرنس میںمفتی فاروق قادری،ڈاکٹرقاضی افضل علوی، ڈاکٹرشیرازلقادری،علامہ اشتیاق ہزاروی، علامہ امانت علی حیدری، پروفیسرنعیم رضا،حافظ ہارون علی چشتی، علامہ رفاقت علی ہارونی، قاری افتخاراحمدزیدی، احسان الحق چشتی، سیدگفتارحسین شاہ،ڈاکٹرعثمان اعوان،علامہ ایازرضوی ، حافظ اسرارچشتی سمیت دیگرعلماء ومشائخ اورمعززین شریک تھے۔