چوہدری نثار کے تعاون سے چک جلال دین میں ٹیوب ویل لگاکر پانی کامسئلہ حل کیا گیا ،ملک لیاقت حسین
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے تعاون سے چک جلال دین میں ٹیوب ویل لگاکر پانی کامسئلہ حل کیا گیا مگر واسا حکام اورعملے کی نااہلی کیوجہ سے پانی کے منصوبے بند پڑے ہیں لوگوں کو پینے کیلئے پانی فراہمی میں مشکلات کاسامنا ہے،واسا ملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں،،کمشنر ،ڈی سی ، ایم ڈی واسا اس کا فوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں ن لیگی کارکنان کی ایک میٹنگ کے دوران کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی حب الوطنی شک و شبے سے بالاترہے انہوں نے نہ صرف ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بلکہ اپنے حلقے میں بھی عوام سے مسلسل رابطہ رکھا اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام کراکے عوام کوریلیف فراہم کیا چک جلال دین میں بھی اب تک کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔