عبدالمجید امجد کے جواں سال صاحبزادے حافظ محمد زبیرامجد انتقال کر گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے کاروباری طبقہ کی سماجی ذمہ داری کے چیئرمین ومرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے چیئرمین عبدالمجید امجد کے جواں سال صاحبزادے حافظ محمد زبیرامجد ایک المناک حادثے میں گذشتہ روز انتقال کر گئے ۔مرحوم کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم حافظ محمد زبیرامجد دینی ،سماجی اور کاروباری حلقوں میں ہر دلعزیز تھے جبکہ وہ معروف سماجی تنظیم قومی رابطہ کو نسل پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری بھی تھے ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری اور دینی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔