آئیسکو نے گورنمنٹ سے64فیصد اور صارفین سے 107فیصد بلوں کی مد میں ریکوری وصول کی، ترجمان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئیسکو اپنی کارکردگی اور صارف دوست پالیسیو ں کی وجہ سے صف اول کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے ، آئیسکو افسران و عملہ مزید محنت اور لگن سے ادارے کی نیک نامی میں مزید اضافہ کرسکتا ہے ۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق ماہ دسمبر2017کے دوران آئیسکو نے گورنمنٹ صار فین سے64فیصد اور پرائیوٹ صارفین سے 107فیصد بلوں کی مد میں ریکوری وصول کی۔ بجلی چوروںکے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ماہ دسمبر کے دوران آئیسکو ریجن سے 344بجلی چور پکڑے گئے،جنہیں1882ڈیٹکشن بل چارج کئے گئے اور بجلی چوروں کو مجموعی طور پر1.71ملین یونٹس چارج کر کہ 28.85ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔