انڈس انسٹیٹیوٹ کے طلباء کا ایچ ای سی کے سامنے مظاہرہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)انڈس انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے طلباء نے کا ڈگریوں کے اجرا اور تصدیق کا معاملے پر ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،طلباء نے ایچ ای سی اورانڈس انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ طلباء 6اور 8سمسٹرز مکمل کرچکے ہیں لیکن ان کو ڈگریاں جاری نہیں کی جارہیں۔پیر کوانڈس انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کے طلباء نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء کا کہنا تھا کہ ادارے کو الحاق نہ ملنے کی وجہ سے ڈگریوں کی تصدیق رکنے کے باعث 858طالب علموں کی ڈگریاں جاری نہیں ہو سکیں ، جس سے طلبا کے مستقبل کو تاریک بنایا جارہا ہے۔