اسلام آباد کے کونسلرز نے تنخواہوں کے اجراء اور اختیارات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام اباد (آئی این پی )میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کونسلرز نے تنخواہوں کے اجراء اور اختیارات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری داخلہ، میئر اسلام آباد اور وزارت کیڈ سے جواب طلب کرلیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز سوموار کو مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کونسلرز نے متحد ہو کر تنخواہوں کے اجراء اور اختیارات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری داخلہ،میئر اسلام آباد اور وزارت کیڈ سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے ۔کونسلرز نے عدالت سے استدعا کی کہ متنخب ہوئے دو سال گزر گئے لیکن اختیارات ملے نہ تنخواہ ملی۔