زیر التواء سی ایم پیکج کے تحت13 مزید مردو خواتین اساتذہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) راولپنڈی میں اساتذہ کے زیر التواء سی ایم پیکج کے تحت13 مزید مردو خواتین اساتذہ کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ۔ پیر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر مرادانہ اکرم ضیاء اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری خواتین شاہدہ ہاشمی نے ان کی ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔ ترقی پانے والے ای ایس ٹی اساتذہ کو کو گریڈ 14 سے 15 اور 15 سے 16 میں ترقی دی گئی ہے۔