میجر محمدلطاسب ستی کے بیٹے، بھتیجوں کی دعوت ولیمہ نے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرلی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)کوٹلی ستیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت میجر محمد لطاسب ستی کے بیٹے اخلاق ستی، بھتیجے جنید اقبال ستی، فہیم الرحمان ستی اور رضوان ستی کی دعوت ولیمہ میں ملک بھر کی سیاسی و اہم شخصیات نے شرکت کی ،بیرونی ممالک سے سلطنت آف عمان اور چین کے وفود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دعوت ولیمہ نے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرلی۔ گزشتہ روز کوٹلی ستیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت میجر محمد لطاسب ستی کے بیٹے اخلاق ستی، بھتیجے جنید اقبال ستی، فہیم الرحمان ستی اور رضوان ستی کی دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کی سنئیر قیادت میں سے سابق گورنر آف پنجاب چوہدری سرور، چئیرمین عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق، نارتھ پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی، جرنل سیکرٹری عطااللہ شادی خیل، حمید گل نیازی، صداقت علی عباسی، سابق ایم این اے مرتضی ستی، ایم پی اے عارف عباسی، محمد آصف، راشد حفیظ اور سابقہ ایم پی اے کرنل شبیر اعوان بلوچستان سے ایم این اے میر یعقوب بزنجو، کے پی کے سے وزیرِ اعلی پرویز خٹک کے بھائی، دربارِ عالیہ کامرہ شریف کے گدی نشین سرکار مطلوب حسین، کمانڈرمحمود الرحمان بنگش، سردار سلیم ،طارق مرتضے، جاوید اقبال ستی، حمار صدیق خان، راجہ خورشید ستی، فیاض الحسن چوہان،انجینئر افتخار، سابق ضلع صدر پی ٹی آئی ہارون کمال ہاشمی، شاہد گیلانی، چئیرمین اظہر اقبال ستی، سابقہ ناظم واجد علی ستی، جاوید ستی انقلابی، آصف شفیق ستی، شاہد ریاض، عاصم ریاض، سابقہ وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد شفیق ستی، میجر جنرل(ر)آصف خٹک، ایمبیسڈر امجد مجید عباسی، میجر جنرل (ر)محمد مشتاق ستی، برگیڈئیر (ر)امان اللہ ، ائیر کمانڈور طفیل احمد ستی، کرنل (ر)مسعود عباسی، کرنل مسعود ستی، کرنل ظفر عباسی، میجر حفیظ، میجر عاشق، چوہدری ساجد، چوہدری ساجد اقبال، راجہ ظفران دھنیال، ڈاکڑ فیاض ستی، واصم ستی، باسط افتخار ستی، کیپٹن (ر)سلیم ستی، کیپٹن(ر) کامران، عزیزالرحمان، ماسٹر سلیم آف اریاڑی، نمبردار راشد اقبال، نمبردار صوبیدار صویر ستی، صوبیدار ر نور محمد، راجہ مصدق، سابقہ کونسلر محمد حنیف ستی، سابق نائب ناظم عبدالقدیر ستی، صغیر ستی، عزیز عباسی آف کرور، ڈاکٹر ادریس، ندیم عباسی، نواز رضا اور این اے پچاس سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔علاوہ ازیں سلطنت آف عمان کے چھ رکنی وفدنے محمد راشد الرشیدی کی قیادت میں شرکت کی جن میں عبدالرحمان الرشیدی، شاہ ارجمند فیصل، امیر سالم حسین، عبدالرحمان اورنگ اور علی انور احمد حسینی شامل تھے۔سعودی عرب کے وفد نے پرنس خالد بن محمد بن ترکی السعود کی قیادت میں شریک ہوئے ۔چین کے پانچ رکنی وفد نے بھی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی ۔ میجر محمد لطاسب ستی نے سردار فیملی کیطرف سے تمام شرکا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی ٹیموں کا دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔