اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 701 تاخیر کا شکار ہوگئی جو سات گھنٹے کی تاخیر سے رات 9 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی پرواز کی غیر معمولی تاخیر پر مسافر سراپا احتجاج بنے رہے جس پر پی آئی اے نے سیکیورٹی طلب کرلی۔