ملک عامر فدا پراچہ کو سی ای سی کا ممبر منتخب ہونے پر محمد گلزار اعوان ، نعیم اسلم کیانی اور حسین طارق راجہ کی مبارکباد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ملک عامر فدا پراچہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کر کے شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دی۔ اِن خیالات کا اظہار راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر حاجی محمد گلزار اعوان ، نعیم اسلم کیانی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈویژن حسین طارق راجہ نے ملک عامر فدا پراچہ کو ممبر سینٹرل ایگزیکٹو بننے پر مبارکباد اور گلدستہ دیتے ہوئے کیا۔حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ قائدین پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں راولپنڈی کو نمائندگی دے کر کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان شاء اللہ اب کارکن یہ فیصلہ سن کر پہلے سے بڑھ چڑھ کر پارٹی کیلئے کام کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پراچہ خاندان کی پیپلز پارٹی کیلئے شاندار خدمات ہیں۔ نعیم اسلم کیانی اور حسین طارق راجہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان شاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں راولپنڈی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنا کر دکھائیں گے۔ محمد نعیم اسلم کیانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت اور بلاول بھٹو استحکامِ پاکستان کی ضمانت ہیں۔