پشاور سکول کے طلبہ کی قومی اسمبلی آ مد ڈپٹی سپیکر، ارکان نے استقبال کیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاورکے  بن حلیم پبلک سکول کے بچوں اور بچیوں کا ممبران اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے شاندار انداز میں استقبال کیا۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب پشاور کے بن پبلک سکول کے بچے اور بچیاں گیلریز میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا۔ تمام ممبران اسمبلی نے ڈائس بجا کر استقبال کیا۔