وزارت پٹرولیم نے عارف حمید کی بطور ایم ڈی سوئی ناردرن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم سے منظوری کے بعد عارف حمید کو ایم ڈی سوئی ناردرن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عارف حمید کی بطور ایم ڈی سوئی ناردرن مدت ملازمت اسی ماہ ختم ہورہی تھی۔ عارف حمید کو 2 سال کے لئے ایم ڈی سوئی ناردرن تعینات کیا گیا ہے۔