ملک بھر میں 4558 مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست تیار، 1400 سے زائد کا تعلق پنجاب سے ہے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں  4558  مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ مشتبہ افراد کا تعلق  دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ اسلام آباد  سے 20 اور گلگت بلتستان سے 10 افراد  فہرست میں شامل ہیں جبکہ بلوچستان  سے 322 اور سندھ  سے  22 دہشتگرد شامل ہیں۔ ایک ہزار 496  مشتبہ  دہشتگرد پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔  فہرست میں شامل 2 ہزار 255  مشتبہ دہشتگردوں کا تعلق  خیبر پی کے  سے ہے۔