عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) بین الاقوامی  مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح 45 ڈالر فی بیرل  پر آ گئی۔  اوپیک کی جانب سے خام تیل  کی پیداوار  برقرار رکھنے اور امریکہ میں  گیس کے ذخائر  میں اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ  کا سلسلہ جاری ہے،  نیویارک میں خام  تیل کی قیمت  مارچ دو ہزار نو کی کم ترین سطح 45  ڈالر 19  سینٹس  فی بیرل  پر آ گئی  جبکہ سنگاپور مارکیٹ میں برینٹ  کروڈ  کی قیمت چھپن  سینٹس  کمی سے  اڑتالیس  ڈالر فی بیرل  ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال جون  تک عالمی منڈی  میں خام تیل  کی قیمیت  چالیس  سے ساٹھ ڈالر فی بیرل  رہنے کا امکان ہے۔