طوفان ابھی سر پر موجود ہے، 4 لوگوں کیساتھ حکومت کرنا خطرناک ہو گا: خورشید شاہ

طوفان ابھی سر پر موجود ہے، 4 لوگوں کیساتھ حکومت کرنا خطرناک ہو گا: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے نواز شریف اب بھی 4 لوگوں سے حکومت کر رہے ہیں۔ چار لوگوں کے ساتھ حکومت کرنا ان کے لئے خطرناک ہو گا۔ میاں صاحب کی غلط فہمی ہے کہ ان کے سر پر آیا طوفان ٹل گیا ہے۔ طوفان تھما ہے لیکن ابھی سر پر موجود ہے۔ بلاول اور زرداری میں کوئی اختلاف ہے نہ پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے۔ کنٹینر سیاست کو حکومت نے نہیں پارلیمنٹ نے شکست دی۔ قومی اسمبلی میں واپسی کے لئے شاہ محمود سے رابطہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسی پر احتجاج کریں گے۔ خیبر پی کے میں لوگوں نے کیا عمران کو ووٹ دے کر اپنے منہ پر کالک مل لی۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں ہی جوڈیشل کمشن نہیں بنانا چاہتے۔ ہم نے کئی بار ووٹوں کے درمیان معاملہ حل کرانے کی کوشش کی۔