این اے 122 میں دوبارہ گنتی نہیں، ووٹوں کی جانچ پڑتال ہوئی: ذرائع الیکشن کمشن

اسلام آباد (آن لائن) این اے 122میں الیکشن کمشن  کے ذرائع نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ این اے 122میں دوبارہ گنتی نہیں، ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ  کے مطابق الیکشن کمشن کے افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کاؤنٹرفائل پر پولنگ عملے کے دستخط نہ ہوں تویہ قانون کی خلاف ورزی ہے، مہر کا نہ ہونا بھی معاملے کو سنجیدہ بنا رہا ہے، انتخابی عملے نے قوانین پر عمل نہ کرکے غیرقانونی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسی بدانتظامی جس سے نتیجہ بدل جائے وہ دھاندلی ہی تصور ہوگی، الیکشن ٹریبونل فیصلہ کریگا دھاندلی ہوئی یا پھر بدانتظامی ہوئی۔