پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں: عبدالرحمن مکی

اسلام آباد (ثناءنیوز) جماعة الدعوة پاکستان شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ کو ختم کرنے کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں، نصاب تعلیم سے مطالعہ پاکستان ختم کرنا اور تقسیم پاکستان کے متعلق تاریخ کو بدلنا اسی سازش کا حصہ ہے، پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے۔ پاکستان میں اس وقت مغربی کلچر کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے۔ ہم مسلمان ہیں‘ ہمیں مغرب کی مسلط کردہ اس صلیبی جنگ کا مقابلہ کرنا ہے۔ مسجد قبا آئی ایٹ مرکز میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا برصغیر کے مسلمانوں نے اپنا علیحدہ اسلامی تشخص برقرار رکھنے کے لئے قربانیاں دیں لیکن آج حکمران، میڈیا اور سیاستدان یہ بات کہنے سے ڈرتے ہیں تاکہ انہیں کوئی بنیاد پرست نہ کہہ دے۔


حافظ عبدالرحمٰن