میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر کے صاحبزادے اور ضمیر جعفری کے پوتے علی احتشام کی رسم چہلم آج ہو گی

راولپنڈی (آئی این پی) آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی (آئی) میجر جنرل (ر) احتشام قمبر کے صاحبزادے اور معروف شاعر سید ضمیر جعفری کے پوتے علی احتشام کا چہلم آج دن ساڑھے گیارہ  بجے ان کی بحریہ ٹائون میں رہائش گاہ 343۔ بی‘ سٹریٹ 15 میں ادا کی جائے گی ۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔ علی احتشام  گذشتہ ماہ چین کے تجارتی دورہ کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے تھے۔