قوم کو طالبان سے مذاکرات سے متعلق جلد خوشخبری ملے گی: مولانا محمد یوسف

اسلام آباد (آن لائن) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا محمد یوسف شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو دو روز میں طالبان سے مذاکرات سے متعلق خوشخبری ملے گی۔ امید ہے آج دونوں جانب سے فائربندی کا اعلان ہو جائے گا۔ 12 سال کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ مذاکرات ہو رہے ہیں، باقاعدہ جنگ بندی نہیں ہوئی۔ باقاعدہ جنگ بندی کے بعد امن منافی کارروائیاں ختم ہو جائیں گی اور امن کا بریک تھرو ہو جائے گا۔ امن کی خاطر تکلیف اور تنقید دونوں برداشت کررہے ہیں۔ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں، اللہ کرے کامیاب ہو جائیں۔ ایک بار فائر بندی ہو جائے تمام معاملات طے کر لیں گے۔ قوم کو مذاکرات سے متعلق دو روز میں اہم خوشخبری ملے گی۔ مذہبی جماعتوں میں اختلافات ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کا علماء اجلاس بلانے کا مقصد طالبان کے ساتھ ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا تھا۔ مولانا عبدالعزیز کے اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت کا مجھے علم نہیں، نہ مجھے علم ہے کہ وہ لاہور میںموجود ہیں یا نہیں۔ پوری قوم امن کی بحالی کے لئے دونوں کمیٹیوں کا ساتھ دے۔