قندھار میں بھارتی اخراجات سے مکمل ہونیوالی یونیورسٹی کا افتتاح

قندھار میں بھارتی اخراجات سے  مکمل ہونیوالی یونیورسٹی کا افتتاح

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی  وزیر خارجہ سلمان خورشید نے  قندھار میں بھارتی اخراجات سے مکمل ہونیوالی یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔گزشتہ روز قندھار نیشنل ایگریکلچر یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے افغان صدر حامد کرزئی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حامد کرزئی کی کوششوں سے افغانستان میں جمہوریت کو استحکام ملا۔