غداری کا مقدمہ غیر آئینی ہے، فوج کی قیادت مشرف کو سپورٹ کریگی: احمد رضا قصوری

غداری کا مقدمہ غیر آئینی ہے، فوج کی قیادت مشرف کو سپورٹ کریگی: احمد رضا قصوری

اسلام آباد (آن لائن) مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اسبق صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ غیر آئینی ہے، سابق آرمی چیف کیلئے غداری کا لفظ استعمال کرنا خلاف قانون ہے، مسلم لیگ (ن) پرویز مشرف کیس کے بجائے 18 کروڑ عوامی مینڈیٹ کا جواب دے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں حکمران اپنی نسلوں کو مضبوط کررہے ہیں اور عوامی مسائل کو فائلوں میں بند کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے آرٹیکل 6 پر واویلا کررہی ہے۔ سابق صدر کو افواج پاکستان کی قیادت مکمل سپورٹ کرے گی۔