حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شاہد اورکزئی نے آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے حکومتی کمیٹی میں غیرمنتخب لوگ شامل ہیں۔ حکومتی ٹیم آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ فوری طور پر حکومت طالبان جاری مذاکرات کو روکنے کا حکم دے۔