جنرل راشد سے امریکی وفد کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

جنرل راشد سے امریکی وفد کی  ملاقات، دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے امریکی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں 2014 کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات کی گئی۔ وفد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔