ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاببق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سے لاہور اور فیصل آباد تک بند رہی جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہی ٗ لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور بہاولپور تک بھی شدیددھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔