پاک بحریہ کے جہاز کا خیرسگالی و تربیتی دورہ ‘ فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا
اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیرسگالی و تربیتی دورہ کیا‘ فلپائنی صدر روڈ ریگوراﺅڈپوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ فلپائنی صدر کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیرسگالی و تربیتی دورہ کیا۔ فلپائنی صدر روڈ ریگوراﺅ ڈیوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے فلپائنی صدر کو اعزازی سلامی پیش کی۔