قیادت سے اختلافات، رضا ربانی کا پارٹی معاملات سے دور رہنے کا فیصلہ

قیادت سے اختلافات، رضا ربانی کا پارٹی معاملات سے دور رہنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین اورپیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے پارٹی اور حکومت معاملات میں عدم دلچسپی لیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں وکالت پر تمام تر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رضا ربانی نے پارٹی قیادت سے بعض معاملات پر اختلاف کی وجہ سے اپنے آپ کو حکومتی اور پارٹی معاملات سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کراچی سے اسلام آباد آنا بہت کم ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ میں سینیٹر رضا ربانی کے دوست اور پارلیمانی امور کے ماہر نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ میاں رضا بانی کا اپنے آپ کو پارٹی اور حکومتی معاملات سے دور رکھنے کا ارادہ اور اپنی تمام تر توجہ سندھ ہائیکورٹ میں اپنی وکالت پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آن لائن نے اس حوالے سے میاں رضا ربانی سے رابطہ کرنا چاہا تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔