غلط فہمیاں: زرداری نے شجاعت کو آج ایوان صدر بلا لیا

غلط فہمیاں: زرداری نے شجاعت کو آج ایوان صدر بلا لیا

اسلام آباد (آن لائن) ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ آج اتوار کو ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کریں گے جن میں ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا چوہدری برادران کے پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑھتے ہوئے فاصلوں کو کم کرنے کے لئے صدر زرداری نے گزشتہ دن ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کو فون کر کے بلایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر سے ملاقات کرنے کے لئے چوہدری شجاعت حسین، ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید ایوان صدر جائیں گے۔