بینظیر قتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل سمیت 5 گواہ5 جنوری کو طلب

بینظیر قتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل سمیت 5 گواہ5 جنوری کو طلب

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل سمیت پانچ گواہوں کو پانچ جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ دیگر گواہوں میں ایس این پی یاسین فاروق، ایس پی اشفاق انور، پروفیسر ڈاکٹر مصدق اور ون ون ٹوٹو کے ڈاکٹر عبدالرحمان شامل ہیں۔ امریکی صحافی مارک سیگل اس سے قبل ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو لکھے گئے خط میں بھی امریکی صحافی کو بے نظیر بھٹو کی ای میل کا ذکر کیا گیا ہے۔ دوران سماعت وکلاءصفائی اور استغاثہ نے گواہوں مجسٹریٹ احمد مسعود جنجوعہ اور ایس ایچ او سٹی اعجاز شاہ پر جرح مکمل کی۔ کیس کی مزید سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔